پاکستان
Trending

کراچی: مزارِ قائد پر ‘معرکۂ حق’ کا جشنِ سالگرہ، تمام مکاتبِ فکر کا مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بننے کا اعلان

 

کراچی: قومی دفاع کی عظیم ترین فتح ’’معرکۂ حق‘‘ کو ایک سال مکمل ہونے پر مزارِ قائد کراچی میں ایک یادگار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر زندگی کے ہر شعبے اور تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے اکٹھے ہو کر دشمن کو یہ پیغام دیا کہ دفاعِ وطن کے معاملے پر پوری قوم ایک رخ پر ہے۔
تقریب میں ہندو، عیسائی، سکھ اور شیعہ کمیونٹی کے جید رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ مزارِ قائد کے احاطے میں موجود ہزاروں شرکاء نے ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ اور ’’بنیانِ مرصوص زندہ باد‘‘ کے نعرے لگا کر فضائیں گرما دیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ عوام اپنی افواج کی پشت پر کھڑے ہیں۔
تمام برادریوں کے نمائندوں نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں مسلح افواج کو ملک کا مضبوط دفاعی حصار قرار دیتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ شرکاء نے کہا کہ ایک سال قبل ملنے والی کامیابی نے پاکستان کے وقار کو عالمی سطح پر بلند کیا ہے، جس کا جشن آج پورا پاکستان منا رہا ہے۔ مزارِ قائد پر مختلف مکاتبِ فکر کا ایک چھت تلے جمع ہونا دشمن کے اس بیانیے کی نفی ہے جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔
تقریب کا اختتام بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری اور ملک کی ترقی و استحکام کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’’معرکہ حق‘‘ کی روح کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا اور ملکی دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button