پاکستان
Trending

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائی، بھارتی عملے کو ریسکیو کر لیا گیا

 

اسلام آباد :بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز ‘کشمیر’ نے مشکل میں گھرے تجارتی جہاز کے عملے کو بچا کر سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔
عمان سے بھارت جانے والا مال بردار جہاز "ایم وی گوتم” سمندر میں تکنیکی خرابی کا شکار ہوا۔ جہاز پر 6 بھارتی اور 1 انڈونیشیائی باشندہ سوار تھا، جنہیں پاک بحریہ نے ہنگامی امداد فراہم کی۔ ممبئی میں قائم میری ٹائم ریسکیو سینٹر نے جہاز کی خرابی پر پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کی تھی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا جہاز اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچا اور عملے کو درج ذیل سہولیات دیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button