پاکستان
Trending

پاک،چین مالیاتی روابط میں نیا موڑ: پانڈا بانڈ کا اجرا معاشی استحکام کی ضمانت قرار

 

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے چین میں پانڈا بانڈز کے اجرا کو ملک کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستانی معیشت پر چینی سرمایہ کاروں کے پختہ بھروسے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بانڈ کے ذریعے پاک-چین مالیاتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید وسعت اور مضبوطی ملے گی، اور اس سلسلے میں چین کا تعاون قابلِ ستائش ہے۔

وزیرِ خزانہ نے ملکی معاشی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر مستقل مزاجی سے عملدرآمد ہماری ترجیح ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی اقتصادی ساکھ مضبوط ہو رہی ہے۔ معاشی منظرنامے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں معیشت پائیدار استحکام کی طرف گامزن ہے، جس سے مہنگائی میں واضح کمی آئے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی توجہ برآمدات کے فروغ اور ترسیلاتِ زر میں اضافے پر مرکوز ہے۔ محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ ملکی خزانے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ٹیکس چوری کا خاتمہ ناگزیر ہے، جس کے لیے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جا رہا ہے اور پورے ٹیکس نظام کو جدید ترین ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے گزارا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button