پاکستان

کراچی میں رات گئے مزید 3 زلزلے کے جھٹکے محسوس

کراچی میں رات گئے مزید 3 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تینوں زلزلوں کی شدت 2 سے 3.1 تک محسوس کی گئی، زلزلوں کی گہرائی 30 سے 80 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں یکم جون سے آنے والے زلزلوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کہا ہے کہ زلزلے کے معمولی جھٹکے مزید ایک ہفتے تک آسکتے ہیں، زلزلے لانڈھی فالٹ لائن فعال ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button