لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور کے اہم راستے کینال روڈ پر ٹریک لیس الیکٹرک ٹرام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چین سے خریدی گئی یہ جدید ٹرام شہر پہنچ چکی ہے، جس کی مسافر گنجائش 300 ہے۔
ٹرام کا روٹ ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو پارک تک ہوگا اور اسے تین باکسز پر مشتمل بنایا گیا ہے تاکہ مسافروں کو آرام دہ اور محفوظ سفر فراہم کیا جا سکے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پائلٹ پروجیکٹ لاہور میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور آلودگی کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے، جو شہریوں کو ایک جدید اور ماحول دوست سفری نظام مہیا کرے گا۔
0 124 Less than a minute




