پاکستان
Trending

پنجاب کا جون کے دوسرے ہفتے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ؛ انفراسٹرکچر، صحت اور زراعت کے لیے ایک کھرب 600 ارب کے ترقیاتی فنڈز تجویز

 

لاہور :حکومتِ پنجاب نے مالی سال 27-2026ء کے سالانہ مالیاتی بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے، جسے منظوری کے لیے جون کے دوسرے ہفتے میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جا رہا ہے۔ نئے بجٹ کا مجموعی حجم 6 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے، جس میں صوبے کی معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ریکارڈ ایک کھرب 600 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا بڑا حصہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ہسپتالوں اور اسکولوں کی اپ گریڈیشن، زراعت کی جدید کاری، صفائی کے نظام کی بہتری اور امن و امان کے قیام پر خرچ کیا جائے گا۔ مریم نواز حکومت کا ہدف صوبے میں جاری بڑے انفراسٹرکچر پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کرنا ہے۔

بجٹ کے دیگر اہم نکات کے مطابق، مینوفیکچررز اور عوام پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی حکومت کی طرز پر برابر اضافہ بھی اس بجٹ کا حصہ ہوگا، جس سے صوبے بھر کے لاکھوں ملازمین کو ریلیف ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button