پاکستان
Trending

تہران میں پاک ایران اعلیٰ سطحی بیٹھک: محسن نقوی کا امن مشن، علاقائی سلامتی اور پاک ایران تعلقات پر اہم مشاورت

 

تہران:مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ نازک صورتحال اور امریکا ایران تعلقات میں جاری اتار چڑھاؤ کے تناظر میں پاکستان نے خطے میں امن کے لیے اپنا فعال سفارتی کردار تیز کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ایک اہم اور طویل ملاقات کی ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وہ تہران میں ایرانی سپریم لیڈر کے لیے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی اور انتہائی اہم پیغام (خط) لے کر آئے ہیں، جس میں خطے کو درپیش چیلنجز اور امن کی کوششوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران امریکا اور ایران کے مابین ممکنہ مذاکرات اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے ثالثی اور سہولت کاری کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے داخلہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک ایران سرحدی انتظام کو مزید فول پروف بنایا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک مل کر سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت کی جانب سے مشترکہ طور پر ایرانی سپریم لیڈر کو خط بھیجا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان خطے میں کسی بھی نئے بحران کو روکنے اور اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button