لاہور:ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں نے سیلابی صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔ دریائے چناب میں قادر آباد اور چنیوٹ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث متعدد قریبی دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔
ادھر لاہور، گوجرانوالہ سمیت کئی بڑے شہروں میں ریکارڈ توڑ بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ سڑکیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور بدترین اربن فلڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔




