لاہور :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اس اضافے کے اثرات ٹرانسپورٹ اخراجات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔




