اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیرِ تربیت اے ایس پیز سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس افسران کی تربیت کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے تاکہ بہتر اور مؤثر پولیسنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ایلیٹ ٹریننگ کے پہلے بیچ کا آغاز جلد کیا جائے گا، جس کا مقصد پولیس فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت ہی ایک مضبوط اور مؤثر پولیس نظام کی بنیاد ہے، اور اس حوالے سے اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔




