پاکستان
Trending

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس

 

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے ابتدا میں گلگت بلتستان میں مبینہ طور پر مینڈیٹ کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اجلاس میں عدم شرکت کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں سیاسی رابطوں اور ملاقات کے بعد صورتحال میں نرمی آ گئی۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی کے اراکین بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے اور قومی مفاد کے تحت پارلیمانی عمل کا حصہ رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button