اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مجوزہ معاہدے کے حوالے سے آئندہ ایک سے دو روز میں مثبت پیش رفت اور اچھی خبریں سامنے آنے کی توقع ہے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس اہم سفارتی عمل میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور عالمی سطح پر جاری رابطوں کے مثبت نتائج کی امید کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد اس حوالے سے خوش آئند پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔




