واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے پر آج دستخط ہونے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ عمل جلد اور خوش اسلوبی سے مکمل ہوگا۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایران اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن معاہدے کے حوالے سے پیش رفت حوصلہ افزا ہے اور فریقین معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
شہباز شریف کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو مکمل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ پاکستان اس سلسلے میں الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔




