پاکستان
Trending

شہباز شریف کی ایران امریکا امن معاہدے کی توثیق، "اسلام آباد معاہدہ” فوری نافذالعمل ہوگا

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کی بطور ثالث توثیق کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ "اسلام آباد معاہدہ” فوری طور پر نافذالعمل ہوگا، جس کے تحت امریکا ایران پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کرے گا، جبکہ ایران آبنائے ہرمز کو عالمی بحری آمدورفت کے لیے کھول دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس معاہدے کے لیے سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کیا، جبکہ قطر نے بھی مذاکرات کو کامیاب بنانے میں مؤثر تعاون فراہم کیا۔ وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور قطر 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی تاریخی تقریب اور تکنیکی مذاکرات کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نہ صرف ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ اس سے خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button