پاکستان
Trending

امریکہ ایران مذاکرات کا فریم ورک طے کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

 

زیورخ :”اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” کے تحت مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ترین مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے مابین مہینوں سے جاری کشیدگی اور تناؤ کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل کرنے کے لیے یہ اہم ترین مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ کے ریزورٹ برگن اسٹاک میں سجنے جا رہے ہیں۔ اس عالمی امن بیٹھک میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی طرف سے مرکزی ثالث کا کردار ادا کریں گے، تاکہ دونوں طاقتوں کو ایک مشترکہ اور پائیدار فارمولے پر لایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button