اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور ایرانی ماہی گیروں کی وطن واپسی کے لیے سہولت کاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔




