پاکستان
Trending

سفری پابندیوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، قانونی طریقہ کار کے بغیر نام شامل کرنا خلافِ قانون قرار

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کے سفری حقوق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قانونی اتھارٹی اور مقررہ طریقہ کار کے بغیر کسی شہری پر سفری پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔

جسٹس محمد اعظم خان نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ کسی شہری کا نام کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں، جبکہ بغیر مقررہ طریقہ کار کے نام شامل کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔

عدالت نے شہری زین عتیق کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ انتظامی اختیارات کا استعمال قانون کے مطابق ہونا چاہیے اور کسی بھی شہری کی نقل و حرکت کی آزادی محدود کرنے کے لیے قانونی جواز اور شفاف طریقہ کار ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button