میڈرڈ: سپین میں جاری شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ہیٹ ویو کے باعث 212 افراد کی ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ رواں ماہ شدید گرمی سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 380 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران گرمی سے 98 اموات سامنے آئی تھیں، تاہم اس سال درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
حکام نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاط برتنے، زیادہ پانی پینے، دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کرنے اور کمزور افراد کی خصوصی حفاظت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی ہیٹ ویوز صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہیں۔




