پاکستان
Trending

بالائی اضلاع میں ممکنہ گلیشیائی سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے احتیاطی اقدامات تیز کر دیے

 

پشاور: خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خدشے پر پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید گرمی کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا امکان ہے، جس سے گلیشیائی جھیلوں میں پانی کی سطح بڑھنے اور ممکنہ سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ادارے نے اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو نگرانی بڑھانے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حساس علاقوں میں متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے، ریسکیو ٹیموں، مشینری اور ہنگامی عملے کو تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button