بین الاقوامی
Trending

ایران اور قطر کے درمیان بحری روابط دوبارہ فعال، تجارتی سرگرمیاں بحال

 

تہران :ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت پانچ ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس پیشرفت سے قبل دوحہ میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن میں بحری روابط کی بحالی پر اتفاق کیا گیا۔

قطر نے تمام اقسام کے بحری جہازوں اور کشتیوں کے لیے سمندری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ایران کی دیربندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان بحری آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بحالی سے نہ صرف دوطرفہ تجارتی روابط میں بہتری آئے گی بلکہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button