پاکستان
Trending

دریائے سندھ پر کسی بھی جارحیت کو پاکستان کی سالمیت پر حملہ تصور کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری

 

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت سندھ طاس معاہدے اور پانی کی تقسیم سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی غلط فہمی میں مبتلا ہے، حالانکہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارتی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ اس کے اقدامات پر کوئی سوال نہیں اٹھائے گا، لیکن ماضی گواہ ہے کہ پاکستان نے ہر موقع پر بھارت کی غلط فہمیوں کا مؤثر جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کی زراعت، معیشت اور بقا کے لیے ناگزیر ہے، اس لیے اس سے متعلق کسی بھی قسم کی مداخلت یا چیلنج کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف اقدام سمجھا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور آبی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی یا پاکستان کے حصے کے پانی پر کسی بھی منفی اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button