واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ معاشی استحکام، سرمایہ کاری میں اضافہ اور عالمی سطح پر مضبوط کردار کے دور سے گزر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری بڑھی ہے اور روزگار کے مواقع میں بہتری آئی ہے۔ ان کے مطابق امریکی معیشت مسلسل مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے دفاعی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش ملک بن چکا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ان کی معاشی پالیسیوں نے مالی منڈیوں میں اعتماد بحال کیا ہے اور امریکہ کی عالمی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ امن چاہتا ہے لیکن قومی سلامتی اور دفاع کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔




