پاکستان
Trending

صدر مملکت کا کرغزستان کا 21 سال بعد پہلا دورہ، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی

 

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کل چار روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ کرغزستان کے صدر کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ گزشتہ 21 برس میں کسی بھی پاکستانی صدر کا کرغزستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران صدر مملکت کی اپنے کرغز ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button