پاکستان
Trending

امجد حسین نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا، سیاحت اور مالی مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار

گلگت:امجد حسین نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر مہدی شاہ نے منعقد کی، جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور نومنتخب اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں یہ صورتحال کم ہی دیکھنے میں آئی ہے کہ مرکز میں ایک جماعت اور گلگت بلتستان میں دوسری جماعت کو حکومت ملی ہو۔ انہوں نے حکومت سازی کے عمل میں نواز شریف، شہباز شریف، وفاقی وزیر امیر مقام اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ علیم خان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے سفری سہولتوں میں بہتری لانا ضروری ہے، جبکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے آن آرائیول ویزہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خطے کے مسائل کے حل کے لیے بجٹ میں مکمل فنڈز کی فراہمی ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button