پاکستان
Trending

مریم نواز کا بڑا اقدام: “اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم کے تحت زرعی زمین کی قرعہ اندازی مکمل

 

لاہور:لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت “اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے زمین کی الاٹمنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے ایک امیدوار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور اسے کامیابی پر مبارکباد دی۔

سکیم کے تحت نوجوانوں اور کسانوں کو 20 سال کے لیے 4 ایکڑ زرعی زمین کاشت کے لیے فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے 2 لاکھ روپے کاشت کے اخراجات کے لیے مالی معاونت بھی دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے لیے ہزاروں درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے مکمل شفاف اور میرٹ پر مبنی قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق افراد کا انتخاب کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ منصوبہ زرعی شعبے کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مزید زرعی زمین کی دستیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button