غزہ: فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ کی انتظامیہ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی دو دہائیوں سے قائم حکومتی کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق غزہ کا سول انتظام اب ایک ٹیکنوکریٹک نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ کے حوالے کیا جا رہا ہے، جو شہری امور سنبھالے گی۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جاری جنگ کے تسلسل کا کوئی جواز نہ مل سکے۔
تنظیم کے مطابق یہ اقدام انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اور شہری نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔




