پاکستان
Trending

لیبیا میں سیاسی حل کے لیے پاکستان متحرک، متحارب دھڑوں میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر تیار

 

اسلام آباد: پاکستان نے لیبیا کے سیاسی بحران کے حل کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، جہاں مشرقی اور مغربی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیبیا کے دونوں فریقوں نے پاکستان سے ثالثی کے لیے درخواست کی ہے، جس کے بعد پاکستان فریقین کو قریب لانے کے لیے رابطوں میں مصروف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں سے امریکا اور سعودی عرب بھی آگاہ ہیں اور اس عمل میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیبیا میں اتحاد اور سیاسی استحکام کے لیے 36 ماہ پر مشتمل عبوری پاور شیئرنگ پلان زیر غور ہے، جبکہ پاکستان مجوزہ سیاسی انتظام کو کامیاب بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button