پاکستان
Trending

معرکۂ کارگل کے بہادر سپوت حوالدار لالک جان شہید کو 27ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

 

راولپنڈی: معرکۂ کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کا 27واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، دیگر سروسز چیفس اور پاک فوج نے حوالدار لالک جان شہید کی عظیم قربانی اور غیر معمولی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان شہید نے معرکۂ کارگل کے دوران انتہائی مشکل حالات میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا اور وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کی۔

پاک فوج نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید کی قربانی، عزم اور وفاداری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، جبکہ ان کی بہادری قوم اور فوج کے لیے قابلِ فخر مثال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button