اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابی عمل سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انتخابات آزاد، شفاف اور منصفانہ انداز میں منعقد ہونا جمہوری عمل کے استحکام اور عوامی اعتماد کے لیے ناگزیر ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔




