بین الاقوامی
Trending

نجف میں آج شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت، کل مشہد میں سپردِ خاک

 

نجف: شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی عراق کے مقدس شہر نجف پہنچا دیا گیا ہے، جہاں آج نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر ایران، عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی مذہبی و سیاسی شخصیات کے علاوہ ہزاروں سوگوار بھی شریک ہوں گے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نجف پہنچ چکے ہیں اور نمازِ جنازہ سمیت دیگر تعزیتی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی کو کربلا منتقل کیا جائے گا، جہاں روضۂ امام حسینؑ اور روضۂ حضرت عباسؑ پر حاضری دی جائے گی اور عقیدت مند آخری دیدار کریں گے۔ اس کے بعد جسد خاکی ایران منتقل کیا جائے گا، جہاں کل مشہد میں تدفین کی جائے گی۔

عراقی اور ایرانی حکام نے آخری رسومات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد کی آمد کے پیشِ نظر خصوصی انتظامی اقدامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button