واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک بار پھر سخت مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر بہت وقت ضائع ہو چکا ہے، اب مزید انتظار کے بجائے اقدامات کرنے کا وقت ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی اور مفاہمتی یادداشت سے متعلق معاملات اپنی جگہ، لیکن ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کا مؤقف واضح ہے۔
ٹرمپ نے نیٹو کے کردار پر بھی ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات میں توقع کے مطابق تعاون نہیں کیا۔ انہوں نے اسپین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور نیٹو کے اندر اس کے کردار پر اعتراضات اٹھائے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کی ہے اور ایرانی قیادت کے حوالے سے اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔




