بین الاقوامی
Trending

ایرانی تیل پر امریکی پابندیوں کا دوبارہ نفاذ، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں تیزی

 

واشنگٹن: امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت سے متعلق جاری کردہ لائسنس منسوخ کردیا ہے، جس کے بعد ایرانی خام تیل، پیٹروکیمیکل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی تجارت ایک بار پھر پابندیوں کے دائرے میں آگئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام آبنائے ہرمز میں ایران کے حالیہ اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا۔ اس سے قبل امریکی محکمۂ خزانہ نے 22 جون کو عمومی لائسنس جاری کیا تھا، جس کے تحت 21 اگست تک ایرانی خام تیل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دی گئی تھی۔

امریکی فیصلے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل 76 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 72 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں مزید کشیدگی کی صورت میں عالمی توانائی کی منڈیوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button