کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے، جہاں وہ بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس کے دوران صوبے میں سکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور امن کے قیام کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
آئی جی بلوچستان سمیت دیگر سکیورٹی حکام وزیراعظم کو صوبے میں پیش آنے والے حالیہ واقعات، سکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی بہتری کے لیے مستقبل کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا، جبکہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔




