پاکستان
Trending

اسلام آباد میں اہم سیاسی بیٹھک، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز نے بھی شرکت کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات اور وفاقی و صوبائی سطح پر سیاسی روابط سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے ملکی حالات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button