پاکستان
Trending

گلگت بلتستان کی خوشحالی کے لیے ترقیاتی عمل تیز کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا ہے، حکومت علاقے کی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے مسلم لیگ (ن) کے ارکان سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی خدمت، سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیارِ زندگی میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، مواصلاتی رابطوں کے فروغ، توانائی کے منصوبوں، تعلیم، صحت، سیاحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علاقے کے قدرتی وسائل، معدنی ذخائر اور سیاحتی مقامات کو ترقی دے کر مقامی معیشت کو مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی کے لیے وفاقی حکومت اپنا کردار جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button