پاکستان
Trending

پنجاب میں جدید سفری سہولتوں کا منصوبہ، مریم نواز نے خانیوال کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت کر دی

 

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور میں خانیوال کے صوبائی ارکان اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقے کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے خانیوال، جہانیاں اور کبیروالا کے عوامی مسائل وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کیے، جس پر مریم نواز نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات اور مسائل کے حل کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ خانیوال، جہانیاں اور کبیروالا کے عوام کے لیے الیکٹروبس سروس ان کا حق ہے، جبکہ پنجاب بھر میں 1500 الیکٹروبسیں لانے کا منصوبہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button