پاکستان
Trending

مون سون بارشوں کا خدشہ، سندھ حکومت نے ہنگامی اقدامات تیز کر دیے

 

کراچی :کراچی میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، چیئرمین این ڈی ایم اے، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ممکنہ ہیٹ ویو، مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل رکھیں۔

اجلاس میں نکاسی آب کے نظام، ریسکیو اقدامات، شہریوں کے تحفظ اور مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو بہتر بنانے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button