کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج، فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن "شعبان” کے دوران مزید 3 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے خوارج کی تعداد 67 ہو گئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے اب تک بلوچستان میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 105 خارجی جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن "شعبان” جاری رہے گا۔




