اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تباہی سے بچاؤ کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں اور ماحول کے تحفظ کے لیے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات آبی اور جنگلی حیات پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث قدرتی انواع کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ موہنجوداڑو تہذیب صدیوں پر محیط تاریخی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ انڈس ڈولفن ایک قدیم اور نایاب نسل ہے جو کئی تہذیبوں سے بھی پرانی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انڈس ڈولفن کو معدومیت کے خطرے سے بچانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مل کر اقدامات کیے، جو ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں ایک اہم کامیابی ہے۔




