پاکستان
Trending

اینڈی برنہم نے لیبر پارٹی کی کمان سنبھال لی، نئی کابینہ میں وسیع نمائندگی کا اعلان

 

لندن: برطانوی میڈیا کے مطابق ایم پی اینڈی برنہم کو لیبر پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے، جو کیئر اسٹارمر کی جگہ پارٹی کی قیادت کریں گے۔

اینڈی برنہم نے کہا کہ لیبر پارٹی نے کیئر اسٹارمر کی قیادت میں بدترین شکست سے کامیابی تک کا سفر طے کیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ پارٹی کو مزید مضبوط اور بلندیوں تک لے جانے کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی کابینہ کے ارکان کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم کابینہ میں لیبر پارٹی کے تمام دھڑوں کو نمائندگی دی جائے گی۔

اینڈی برنہم کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر اختلاف رائے رکھنے والے ارکان کو صرف مختلف مؤقف کی بنیاد پر معطل یا سزا نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button