پاکستان
Trending

عامر رضا کو فور سٹار جنرل بنا دیا گیا، نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھالیں گے

 

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، جبکہ انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی اہم ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ترقی کے بعد وہ نئی ذمہ داریوں کے ساتھ نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی قیادت کریں گے۔

وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کی بنیاد پر ذمہ داریاں کامیابی سے نبھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button