کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن "العزم” کے تحت مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کارروائی کی گئی، جہاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن کے قیام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔




