میرپور:آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے میرپور ڈویژن میں 27 جولائی کو عام تعطیل کر دی گئی ہے۔ حکومت آزادکشمیر نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق میرپور ڈویژن میں پولنگ کے دن تمام متعلقہ سرکاری اداروں میں تعطیل ہوگی، تاکہ ووٹرز کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے اور ووٹرز کی آسانی کے لیے حکومت سے تعطیل کی درخواست کی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔




