پاکستان

قربانی سے نہیں ڈرتے، حکومت کو سخت وقت دیں گے: اسد قیصر

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت آئین اور قانون نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف دائرہ تنگ کیا جا رہا ہے، خواتین کی مخصوص نشستوں کا کیس چل رہا ہے، ہر کسی کو پتہ ہے یہ کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک غیر منتخب حکومت ہے، صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں سب کو معلوم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، ناجائز ٹیکسز اور مہنگائی کے آنے والے طوفان کے خلاف آواز اُٹھائیں گے، کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، ہماری قربانی ذات کیلئے نہیں ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ احتجاج کیلئے بانی پی پی آئی ہدایات دیں گے، وفاق خیبرپختونخوا کے عوام کو ہمیشہ لالی پاپ دیتا ہے، این ایف سی ایوارڈ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور دیگر بقایاجات وفاق ادا نہیں کر رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button