راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ عہدہ سنبھالنے کی تقریب کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بعد ازاں نو مقرر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔




