پاکستان
Trending

آج سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا مرحلہ، کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

 

اسلام آباد: محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے 5 اگست تک مون سون بارشوں کے نئے مرحلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں تیز اور موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے باعث مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر شدید بارشیں معمولاتِ زندگی متاثر کر سکتی ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل اور شدید بارشوں کے باعث نشیبی شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ شہریوں سے موسمی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button