پاکستان
Trending

مریم نواز کی سربراہی میں پنجاب کے پانی کے تحفظ کا نیا منصوبہ، 800 چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کا فیصلہ

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پانی کے تحفظ اور بہتر انتظام کے لیے آبی وسائل سے متعلق اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ کے اجلاس میں پنجاب میں پانی کی بچت، گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ اور مستقبل کی آبی ضروریات سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تین سال کے دوران 800 نئے چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔ حکام کے مطابق منصوبے سے 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پیدا ہوگی، جس سے زرعی شعبے کو فائدہ پہنچے گا اور زیرِ زمین پانی کے ذخائر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پانی کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں، کیونکہ محفوظ پانی ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ پنجاب میں آبی وسائل کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button