اسلام آباد: کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں دفتر خارجہ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔ فریقین نے امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔




