پاکستان
Trending

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے اہم معاشی اقدام، 5 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کو اہم مالیاتی ریلیف فراہم کرتے ہوئے 5 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے۔ اس فیصلے سے پاکستان کو فوری بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے خاصی حد تک نجات ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، مذکورہ قرض مختصر مدت کے لیے پاکستان کو فراہم کیا گیا تھا تاکہ بیرونی مالی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔ اب سعودی حکومت نے اس قرض کو رول اوور کرتے ہوئے اس کی واپسی تین سال کے لیے مؤخر کر دی ہے۔

مالیاتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا، بیرونی مالیاتی پوزیشن بہتر ہوگی اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ جاری معاشی پروگرام پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے یہ اقدام دونوں ممالک کے مضبوط برادرانہ تعلقات اور پاکستان کی معاشی معاونت کے تسلسل کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button