پاکستان
Trending

پاک بحریہ کی بروقت مدد، شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے 19 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

 

کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے سمندر میں پھنسنے والی ماہی گیر کشتی کے عملے کے 19 افراد کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے ذریعے بچا لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرہ عرب میں موجود ماہی گیر کشتی کی مدد کے لیے کارروائی کی۔ کشتی پر سوار تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری شامل ہیں۔ پاک بحریہ کے عملے نے مشکل سمندری صورتحال میں فوری کارروائی کرتے ہوئے آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بحریہ کے کامیاب ریسکیو آپریشن کو سراہتے ہوئے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کا یہ اقدام پیشہ ورانہ صلاحیت اور انسانی خدمت کے جذبے کا مظہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button